وفاقی آئینی عدالت کے ججز کے لیے 30 کروڑ 45 لاکھ مالیت کی گاڑیاں بک کروانے کا انکشاف، صحافی زاہد گشکوری نے حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کا بھانڈا پھوڑ دیا
گاڑیوں کی خریداری کا انکشاف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف صحافی زاہد گشکوری نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے وفاقی آئینی عدالت کے ججز کے لیے 30 کروڑ 45 لاکھ روپے کی 7 گاڑیاں بک کروا لی ہیں، یہ گاڑیاں دیوان موٹرز امپورٹ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اعتزاز احسن تحریک انصاف کے وکیلوں کی طرح نون لیگ کی پلے لسٹ پر نہیں، عمران خان کے لیے آسانیاں کرا لیں گے کیونکہ وہ بدنیت نہیں ہیں، فواد چودھری
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
مشرق وسطیٰ جنگ کے باعث حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے کا تاریخی اضافہ کیا گیا۔ ملک میں کفایت شعاری پالیسی اپنانے کی بات ہو رہی ہے، اور صحافی زاہد گشکوری نے دھماکا خیز خبر دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی آئینی عدالت کے 7 ججز کے لیے 30 کروڑ 45 لاکھ مالیت کی گاڑیوں کی بکنگ کی گئی ہے۔ یہ جدید ترین لگژری مرسیڈیز گاڑیاں ہیں جو آئی فائیو ہیں، ایک گاڑی کی قیمت 4 کروڑ 35 لاکھ روپے ہے، مجموعی طور پر گاڑیوں کی قیمت 30 کروڑ 45 لاکھ روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے بعد کئی دیگر ممالک بھی پاکستان کے ساتھ اس طرح کے معاہدے کرنا چاہتے ہیں،اسحاق ڈار
پہلے کی خریداری کا ریکارڈ
زاہد گشکوری کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی پانچ ہنڈا سوک ماڈل گاڑیاں لی گئی ہیں۔ آپ اس سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ وفاقی آئینی عدالت کے لیے 50 کروڑ کی گاڑیاں لی جا رہی ہیں۔ صحافی نے یہ بھی کہا کہ یہ گاڑیاں مارکیٹ پرائس سے مہنگی خریدی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وہ 3 آئی فونز جن پر واٹس ایپ چلنا بند ہونے والا ہے
وفاقی آئینی عدالت میں عملہ
زاہد گشکوری نے بتایا کہ وفاقی آئینی عدالتوں میں 52 ملازمین ہیں جن میں 7 ججز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گریڈ 19 کے تقریباً 8 افسران، گریڈ 20 کے 7 سے 8 افسران، اور گریڈ 21 کے 5 افسران بھی موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت خواتین اور بچوں کے تحفظ کیلیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے: چیئر پرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کا سیمینار سے خطاب
کفایت شعاری پالیسی کے خلا
زاہد گشکوری نے مزید کہا کہ اس سے پہلے پارلیمنٹ میں بیٹھی اعلیٰ شخصیات نے اپنے لیے گاڑیاں امپورٹ کروائی تھیں، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی 10 سے 11 ارب روپے کا جہاز خریدا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں کفایت شعاری پالیسی کی بات آتی ہے، وہاں حکومتی ادارے شہ خرچی کے ساتھ کام کر رہے ہیں، اور عملدرآمد تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل خبر
#BreakingNews: Govt places import order for “Seven latest Mercedes Cars for Federal Constitutional Court’s judges.” The order has been placed to Dewan Motors for the latest luxury Mercedes. The move would put an extra burden of nearly Rs400mn on taxpayers with vehicles’ import,… pic.twitter.com/sttytbMIWz
— Zahid Gishkori (@ZahidGishkori) March 11, 2026







