بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جسٹس ارباب طاہر نے کہاکہ فیصلہ 15 منٹ میں سنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: قانون سازوں کی تنخواہیں اور ٹیکسز بڑھنے، سہولیات کی کمی پر سینئر صحافی رؤوف کلاسرا برس پڑے۔
درخواست کی سماعت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی شفا ہسپتال منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے جواب الجواب دلائل دیئے۔ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت میں فرینڈ آف کورٹ سلمان صفدر کی رپورٹ پڑھی اور جیل سپرنٹنڈنٹ کی سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ بھی بیان کی۔
یہ بھی پڑھیں: اسموگ الرٹ کے بعد تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں قبل از وقت ہونے کا امکان
جسٹس کا استفسار
جسٹس ارباب طاہر نے استفسار کیا کہ کیا 16 فروری سے پہلے بانی پی ٹی آئی کا میڈیکل چیک اپ کرایا گیا تھا؟ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت نے بتایا کہ جی، ان کا چیک اپ کرایا گیا تھا۔ سپریم کورٹ نے بانی کے ذاتی معالجین کی رسائی کی درخواست کو اگنور کیا، جس پر شفا ہسپتال کے رٹنا سپیشلسٹ کو ان کی درخواست پر بورڈ میں شامل کیا گیا۔
شفا ہسپتال میں منتقلی
جسٹس ارباب طاہر نے کہاکہ آپ بانی کو شفا ہسپتال منتقل کرکے ٹیسٹ کرلیں، ہم یہ نہیں کہیں گے کہ اتنے دن یا اتنا وقت ہسپتال میں رکھیں۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا کہ میڈیکل بورڈ کا کوئی بھی کاغذ ہمارے پاس نہیں ہے۔ جسٹس ارباب طاہر نے مزید کہا کہ آپ بانی کو شفا ہسپتال بے شک 2 گھنٹے کیلئے شفٹ کردیں، ہم یہ نہیں کہیں گے کہ 3 دن یا 3 ماہ رکھیں۔








