وزیر خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دیدیا
اسلام آباد میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پٹرولیم مصنوعات میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی وی چینلز اور ٹاک شوز کو احکامات دیئے گئے ہیں کہ پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائی کو اٹھایا جائے: عمران ریاض
وزیر خزانہ کا بیان
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایات پر ہم بچت اور کفایت شعاری کر رہے ہیں، مگر آنے والے دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت پی ٹی آئی کی بچھائی معاشی بارودی سرنگیں ناکارہ بنا رہی ہے: طلال چودھری
وزیر پٹرولیم ڈویژن کا مؤقف
وزیر پٹرولیم ڈویژن علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پانچ ریفائنری پلانٹس ہیں اور وہ پرانے ہیں۔ سعودی عرب کی جانب سے کروڈ آئل پاکستان کو دیا جا رہا ہے، جس میں پاکستان کو ریٹس پر رعایت دی گئی۔ ہمارے تیل کے دو جہاز آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بھارت دراصل کسے مسلح کررہا ہے؟ تہلکہ خیز دعویٰ
قیمتوں میں اضافہ کا پس منظر
وزیر پٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ یکم مارچ کو ڈیزل کا ریٹ 88 ڈالر فی بیرل اور 6 مارچ کو 149 ڈالر پر پہنچا۔ جو کارگو 7 لاکھ ڈالر ملتا تھا، وہ اب 70 لاکھ ڈالر کا ملتا ہے۔ ایل پی جی ایران سے آتی ہے اور پہلے سے زیادہ آ رہی ہے۔
سیاسی رہنما کا سوال
فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے کس کو فائدہ پہنچایا گیا؟ پاکستان میں غریب طبقہ 55 روپے اضافہ برداشت نہیں کر سکتا۔








