ایل این جی کی قیمت میں اضافہ
ایل این جی کی قیمت میں اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایل این جی کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔
قیمت میں تبدیلی
’’جنگ‘‘ کے مطابق ایل این جی کی قیمت میں 2.26 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ ہوگیا، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مارچ کے لیے ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نئی قیمتیں
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 2.26 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوگیا۔
سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 2.22 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے۔
تفصیلات
سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 13.55 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 12.53 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔








