عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، 11 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی، خاتون سمیت 3 افراد گرفتار

درخواست کی سماعت

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران جسٹس ارباب طاہر نے وکیل درخواست گزار سے کہا کہ ہم نے گوگل بھی کیا تھا، ڈاکٹر ندیم قریشی بہترین ریٹینا اسپیشلسٹ ہیں، آپ ان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرکے ٹیسٹ کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو نے اپنے زندہ سلامت ہونے سے متعلق ایک اور ویڈیو جاری کردی

عدالت کی ہدایت

عدالت نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہیں گے کہ تین دن یا تین ماہ رکھیں، آپ اس ساری ذمہ داری لے رہے ہیں۔ اگر کل کچھ ہو گیا تو کیا آپ ذمہ داری لیں گے؟ ایڈووکیٹ جنرل ایاز شوکت نے جواب دیا کہ ہم ذمہ داری لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی بھارتی گیدڑ بھبکیوں پر ورلڈ بینک بھی بول پڑا

فیصلہ محفوظ

عدالت نے عمران خان کی جیل سے نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے استدعا مسترد کردی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا پہلا سکوک بانڈ لانچ، دنیا مائیکرو اکنامک استحکام سے مطمئن، ملائیشین ماڈل اپنانا ہوگا، وزیر خزانہ

میڈیکل بورڈ کی تشکیل

عدالت نے چیف کمشنر کو میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا جس میں ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر ندیم قریشی کو بھی شامل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ میڈیکل بورڈ فیصلہ کرے گا کہ عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنا ہے یا نہیں۔

فیملی کو آگاہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل رولز کے مطابق فیملی کو آگاہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ندیم قریشی فیملی کے ساتھ رابطے میں رہیں۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...