عمران خان کی فیملی یا ڈاکٹرز سے ملاقات کیوں نہیں کروائی جا رہی؟ ہمیں یقین ہو چکا ہے یہ کچھ چھپا رہے ہیں، علیمہ خان

علیمہ خان کا عدالت کے فیصلے پر ردعمل

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ آج کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد عدالت سے زیرو رزلٹ ملا۔ ہم نے بہت اپیل کی اور صرف ایک چیز مانگی کہ ذاتی معالجین اور فیملی کی موجودگی میں عمران خان کا شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں مکمل معائنہ ہو۔ یہ اس قدر مشکل مطالبہ ہے کہ پچھلے ایک مہینے سے ہم یہی مطالبہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عظمتِ رفتہ کا چراغ، ممتاز راٹھور اور فیصل راٹھور کا منفرد مقام

چیف جسٹس کے وعدے کا ذکر

چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ہم اس معاملے میں آپ کو ریلیف دیں گے، لیکن آج فیصلہ دیا کہ الشفا کا ڈاکٹر ندیم قریشی فیملی کو علاج کی تفصیل بتا دے، یہ کیا طریقہ ہے؟

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

صحت کی رپورٹس پر عدم اعتماد

علیمہ خان نے مزید کہا کہ پمز اور الشفا، انہی دونوں ہسپتالوں میں سے ایک نے وزیراعظم شہباز شریف کو کینسر کی رپورٹ دی تھی جو آج تک ان کے کام آ رہی ہے، ہمیں تو ان پر یقین ہی نہیں اور نہ ہی ہمیں جھوٹی رپورٹس چاہئیں۔ ہمیں ان کی رپورٹس قطعاً قبول نہیں، یہ تو کچھ بھی بدل سکتے ہیں۔

عمران خان کے صحت مسائل کی شفافیت

ہم جاننا چاہتے ہیں کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے کیا چھپایا جا رہا ہے، جتنی کوششیں کی جا رہی ہیں، ہمیں یقین ہو چُکا ہے کہ یہ کچھ چُھپا رہے ہیں۔ عمران خان کی فیملی یا ڈاکٹرز سے ملاقات کیوں نہیں کروائی جا رہی؟ ہمارے خدشات مزید بڑھتے جا رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...