پہلا آرٹیفیشل انٹیلی جنس روڈ میپ منظور، 2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا لیڈنگ اے آئی صوبہ بنانے کا ہدف
پنجاب کی اے آئی روڈ میپ کی منظوری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے پہلے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) روڈ میپ کی منظوری دے دی ہے۔ اس تاریخی اقدام کا مقصد 2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا لیڈنگ اے آئی صوبہ بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ پہلی بار ایک لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گئی
مشیر کی بریفنگ
صوبائی مشیر برائے اے آئی علی ڈار نے وزیراعلیٰ کو اے آئی روڈ میپ پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں دنیا کا پہلا اے آئی ڈیلیوری یونٹ قائم کیا جائے گا جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اس یونٹ اور سپیشل پراجیکٹ ٹیم کی چیئرپرسن ہوں گی۔ اے آئی روڈ میپ کے تحت صوبے میں اے آئی انفراسٹرکچر، اے آئی ایڈمن، اے آئی سٹیزن، جاب اسکلز، اکانومی اور اے آئی گورننس کے شعبوں کو ترقی دی جائے گی۔ اس منصوبے کے تحت اسپیشل پراجیکٹس، ڈیٹا، اسٹریٹجک آپریشنز اور اسٹریٹجک کمیونیکیشن پر مشتمل چار کراس فنکشنل ٹیمیں بھی قائم کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں پاک بھارت کرکٹ مقابلہ کا میدان سجا
اے آئی ٹیکنیکل ایڈوائزری بورڈ
وزیراعلیٰ پنجاب نے اے آئی ٹیکنیکل ایڈوائزری بورڈ کے قیام کی منظوری بھی دے دی ہے اور ہدایت کی ہے کہ اس بورڈ میں اعلیٰ سطح کے ماہرین کو شامل کیا جائے۔ بریفنگ کے مطابق اے آئی لانچنگ پراجیکٹس کے تحت مختلف اقدامات کا شیڈول بھی پیش کیا گیا۔ مارچ میں پنجاب اے آئی روڈ میپ مینی فیسٹو لانچ کیا جائے گا جبکہ جون میں دنیا کے پہلے اے آئی ڈیلیوری یونٹ کی بین الاقوامی لانچنگ ہوگی۔ جولائی میں اے آئی گورننس پالیسی متعارف کرائی جائے گی جبکہ اگست میں یوم آزادی کے موقع پر گلوبل ٹیک پارٹنرشپ اور سٹیزن پورٹل لانچ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کی بہبود کے لئے مثالی کام کر رہی ہے، افضال بھٹی
زرعی اور صحت کے منصوبے
اسی طرح ستمبر میں ہیلتھ بورڈ ایپ، اکتوبر میں سموگ پروگرام اور سموگ بوٹ کو اے آئی سے منسلک کیا جائے گا جبکہ نومبر میں کسان اے آئی بورڈ کا قیام عمل میں آئے گا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ کسان اے آئی بورڈ میں ایگریکلچر انٹرنز کو بھی شامل کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں دہشتگردوں کو تربیت دی جاتی ہے، پاکستان نے جارحیت کا بھرپور انداز میں جواب دیا : عطاء تارڑ
مواقع اور اقتصادی اثرات
حکومت کے مطابق اے آئی روڈ میپ کے نتیجے میں آئندہ تین برسوں میں ایک لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، جی ڈی پی میں 5 سے 10 فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں 10 سے 20 ارب ڈالر تک اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی، پاک بھارت میچ نہ ہونے پر آئی سی سی اور بھارتی بورڈ کو کتنا مالی نقصان ہو گا؟ حیران کن انکشاف
تعلیمی اقدامات
تعلیمی شعبے میں بھی اے آئی کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پنجاب کے 100 سکولوں میں پہلے ہی اے آئی سلیبس متعارف کرایا جا چکا ہے جبکہ اپریل میں مزید 155 سکولوں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تعلیم شروع کی جائے گی۔
نوجوانوں کی صلاحیتوں کا فروغ
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ حکومت آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال سے سرکاری شعبوں کی کارکردگی بہتر بنانا چاہتی ہے اور نوجوانوں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی روڈ میپ کے بینر تلے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ممکن ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح کیا کہ پاکستان کے پہلے پنجاب اے آئی روڈ میپ پر عملدرآمد کی نگرانی وہ خود کریں گی تاکہ منصوبے کے اہداف بروقت حاصل کیے جا سکیں۔








