تصوف اور روحانیت انسانیت سے محبت سکھاتی ہے، ڈاکٹر طاہر القادری کا روحانی مجالس کی دوسری نشست سے خطاب

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سیکریٹریٹ میں جاری روحانی و تربیتی مجالس کی دوسری نشست سے ’’حضور نبی اکرم ﷺ کے اخلاقِ کریمانہ‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تصوف اور روحانیت انسانیت سے بے لوث محبت کرنا سکھاتی ہے۔ اولیاء اللہ ہمہ وقت مخلوق خدا کی خدمت میں محو رہتے، ان کے حلقۂ ارادت میں ہر رنگ، نسل، مذہب اور مختلف طبقہ فکر کے افراد موجود رہتے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مذاکرات کے معاملے پر نئی حکمتِ عملی طے کر لی گئی

انسانیت کی خدمت کا درس

حضور نبی اکرم ﷺ نے انسانی محبت کا درس دیا اور اپنی زندگی کے ہر پہلو میں صبر، درگزر، محبت، خدمتِ خلق اور صلۂ رحمی کے عملی اسباق عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ تصوف اور روحانیت کی اصل روح فتوت ہے، اور اس کی معراج یہ ہے کہ انسان اپنی ذات، نفس اور انا کے دائرے سے نکل کر مخلوقِ خدا کی خدمت کے لئے زندگی گزارے۔ فتوت کا نقطۂ کمال اپنی ذات اور انا سے نکل کر دوسروں کے لئے جینا ہے۔ نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات میں انسانیت کی خدمت کو مرکزی مقام حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 5 افراد کی 2 سگی بہنوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی، مقدمے کی تفتیش سی سی ڈی چوہنگ کے سپرد

جزا اور رضا

نبی اکرم ﷺ کی حیات طیبہ صبر، درگزر اور محبت کا عظیم درس دیتی ہے۔ جو شخص خدمتِ خلق کو اپنا شعار بنا لیتا ہے اللہ تعالیٰ اسے اجر اور خیر سے محروم نہیں رکھتا۔ بلکہ اسے عزت، وقار اور کردار و عمل کی مضبوطی اور استقامت عطا فرماتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا بھکر حملے میں شہید کانسٹیبل فہیم عباس اور شہباز مدنی کی قربانی کو سلام

اللہ کی رحمت کا سایہ

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مزید کہا کہ جو لوگ دوسروں کی بھلائی اور خیر خواہی کا ذریعہ بنتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کیلئے آسانیاں پیدا فرما دیتا ہے۔ ایسے شخص کو اللہ رب العزت رسوائی، بیچارگی اور بے توقیری سے محفوظ فرما کر اپنی رحمت کے سایہ میں رکھتا ہے۔

اجتماع میں شرکت

روحانی و تربیتی اجتماع کی دوسری نشست میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، خرم نواز گنڈاپور، ڈاکٹر رفیق نجم، جواد حامد، بریگیڈیئر ر عمر حیات، کرنل(ر) خالد جاوید، رانا وحید شہزاد، ڈاکٹر علامہ میر آصف اکبر، ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، فضہ حسین قادری، علامہ اشفاق چشتی، شیخ فرحان عزیز، شہزاد رسول، اقبال حسین باجوہ سمیت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنما، علمائے کرام، مشائخ عظام اور خواتین و حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...