امریکہ نے پشاور میں اپنے قونصل خانے کو مستقل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

پشاور میں قونصل خانے کی بندش کا فیصلہ

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی محکمہ خارجہ نے پشاور میں قائم اپنے قونصل خانے کو مستقل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق، پشاور میں قائم امریکی قونصل خانے کو افغانستان کی سرحد کے قریب امریکا کا اہم سفارتی مشن سمجھا جاتا تھا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اس فیصلے سے متعلق کانگریس کو رواں ہفتے آگاہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وینزویلا کے صدر پر نیو یارک میں فرد جرم عائد کردی گئی، جلد امریکی سرزمین پر امریکی عدالتوں میں پیش کیا جائے گا، امریکی اٹارنی جنرل کا اعلان

مالی اثرات

محکمہ خارجہ کے مطابق قونصل خانے کی بندش سے سالانہ 75 لاکھ ڈالر کی بچت ہوگی اور اس سے پاکستان میں امریکی قومی مفادات کے فروغ پر منفی اثر نہیں پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جس صوبے کی اسمبلی نے قیام پاکستان کی بنیاد ڈالی اُسے ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی سازش پاکستان اور نظریہ پاکستان کے خلاف ہوگی،ناصر حسین شاہ

تاریخی پس منظر

پشاور قونصل خانہ 2001 میں افغانستان پر امریکی حملے سے پہلے، اس کے دوران اور بعد میں آپریشنز اور لاجسٹکس کا اہم مرکز رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، اس فیصلے پر ایک سال سے زائد عرصے سے غور کیا جا رہا تھا اور یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے وفاقی اداروں کے حجم میں کمی کے منصوبے کا حصہ ہے۔ حکام کے مطابق اس فیصلے کا ایران جنگ سے کوئی تعلق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خلع کے بعد بیوی کا قتل: سزائے موت پانے والے مجرم وسیم کی اپیل مسترد

تنظیم نو اور عملہ

محکمہ خارجہ کی تنظیم نو کے تحت گزشتہ سال ہزاروں سفارتی اہلکاروں کو برطرف کیا گیا تھا جبکہ یو ایس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ (USAID) کے عملے کو بھی تقریباً مکمل طور پر فارغ کر دیا گیا تھا۔ تاہم پشاور قونصل خانہ محکمہ خارجہ کی اس تنظیم نو کے نتیجے میں مکمل طور پر بند ہونے والا پہلا بیرون ملک سفارتی مشن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات

عملے کی تفصیلات

اطلاعات کے مطابق پشاور قونصل خانے میں 18 امریکی سفارتکار اور دیگر سرکاری اہلکار جبکہ 89 مقامی ملازمین کام کرتے ہیں۔ پشاور میں امریکی قونصل خانے کو بند کرنے پر تقریباً 30 لاکھ ڈالر خرچ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون اے سی کا گاڑی میں بیٹھنے کا شاہانہ انداز، سوشل میڈیا صارفین برس پڑے

منتقلی کے اخراجات

اس رقم کا بڑا حصہ عارضی دفاتر کے طور پر استعمال ہونے والے بکتر بند ٹریلرز کی منتقلی پر خرچ کیا جائے گا جبکہ باقی رقم گاڑیوں، الیکٹرانک و ٹیلی کمیونیکیشن آلات اور دفتری سامان کو اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور کراچی و لاہور کے قونصل خانوں منتقل کرنے پر لگائی جائے گی۔

نئی قونصلر خدمات

محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی شہریوں اور دیگر افراد کے قونصلر معاملات اب اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ دیکھے گا۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...