امریکہ نے ایران کی بجلی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا تو پورا خطہ اندھیرے میں ڈوب جائے گا، ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کا بیان
ایران کی توانائی تنصیبات پر امریکی خطرات
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے ایران کی بجلی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا تو پورا خطہ اندھیرے میں ڈوب جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں جرائم کی شرح میں 49 فیصد کمی ہوئی، پولیس کا دعویٰ
علی لاریجانی کا بیان
اپنے بیان میں سینئر ایرانی رہنما علی لاریجانی نے کہا کہ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایک گھنٹے میں ایران کے بجلی نیٹ ورک کو ختم کر سکتے ہیں، لیکن ایسا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹرمپ ایسا کرتے ہیں تو پورے خطے میں آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں اندھیرا چھا جائے گا۔
اندھیرے کا خطرہ
اندھیرا امریکی فوجیوں کا شکار کرنے کا کافی اچھا موقع فراہم کرتا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی بجلی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔








