ہم دشمن پر بھروسہ نہیں کرتے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے جنگ بندی کیلئے 3 شرائط رکھ دیں ۔۔۔تفصیلات جانیے
ایرانی صدر کی جنگ بندی کے لیے شرائط
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیل اور امریکہ سے جنگ بندی کے لیے 3 شرائط پیش کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں ایپکس کمیٹی کا خصوصی اجلاس
شرائط کی تفصیلات
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ:
- ایران کے آئینی حقوق کو تسلیم کیا جائے۔
- جنگ میں ایران کو ہونے والے نقصانات کا ہرجانہ ادا کیا جائے۔
- باہمی گفتگو کے ذریعے عالمی طاقتیں اس بات کی ضمانت دیں کہ مستقبل میں ایران کے خلاف کوئی جارحیت نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: اگر آپ ٹک ٹاکرز سے ٹیکس وصول کرنا چاہتے ہیں تو پنجاب سے شروع کریں، زیادہ وصولی ہو گی: فیصل واؤڈا
امن کے لیے عزم
روسی صدر اور پاکستانی وزیراعظم سے بات چیت کے دوران، انہوں نے خطے میں امن کے لیے ایران کے عزم کو ایک مرتبہ پھر دُہرایا ہے۔
Talking to leaders of Russia and Pakistan, I reaffirmed Iran’s commitment to peace in the region. The only way to end this war—ignited by the Zionist regime & US—is recognizing Iran’s legitimate rights, payment of reparations, and firm int'l guarantees against future aggression.
— Masoud Pezeshkian (@drpezeshkian) March 11, 2026
پاسداران انقلاب کی دھمکی
دوسری جانب، ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نے خبردار کیا ہے کہ اگر ’’ایرانی بندرگاہوں کو نشانہ بنایا گیا تو علاقائی ممالک کی بندرگاہوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔ کوئی بھی ملک اس بحران سے خود کو نکال نہیں سکتا۔ ہم دشمن پر بھروسہ نہیں کرتے، فتح حاصل کرنے تک نہیں رکیں گے۔ دشمنوں کے لیے بری خبر یہ ہے کہ ایران کے حملے جاری رہیں گے۔‘‘








