ایران کو کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دوں گا، ٹرمپ
امریکی صدر کا ایران کے ایٹمی پروگرام پر سخت موقف
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دوں گا۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر نے ایران کو بدی کی سلطنت بھی قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی چوک احتجاج: عمران خان پر منصوبہ بندی کا مقدمہ درج
ٹرمپ کا تیل کی قیمتوں پر اظہار خیال
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا دنیا بھر میں تیل پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے، جب بھی تیل کی قیمتیں بڑھتی ہیں امریکہ بہت پیسے بناتا ہے، لیکن صدر کی حیثیت سے میرے لیے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ ایران کو مشرقِ وسطیٰ اور دنیا کو تباہ کرنے سے روکا جائے۔
جنگ کے امکانات
امریکی جریدے کے مطابق صدر ٹرمپ کا ایران سے جنگ اگلے تین چار ہفتے جاری رکھنے کا ارادہ ہے جس کے بعد وہ اگلے اقدامات کا کوئی فیصلہ کریں گے۔








