توانائی تنصیبات پر حملہ ہوا تو۔۔۔؟ خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان نے دھمکی دیدی
خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹرز کی دھمکی
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) توانائی تنصیبات پر حملہ ہوا تو۔۔۔ خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان نے دھمکی دی۔
یہ بھی پڑھیں: ہاتھوں پر زخم اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد: کراچی پولیس نے ایک ہی گھر کی چار خواتین کے قاتل تک کیسے پہنچائی؟
توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی
تفصیلات کے مطابق خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے خطے کی تیل اور گیس تنصیبات کو آگ لگانے کی دھمکی دیدی۔
یہ بھی پڑھیں: ہری پور؛ رکشے اورمنی ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق متعدد زخمی
ابراہیم ذوالفقاری کا بیان
’’جنگ‘‘ کے مطابق ابراہیم ذوالفقاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ توانائی تنصیبات پر حملہ ہوا تو خطے کی تیل اور گیس تنصیبات کو آگ لگا دی جائے گی۔
علی لاریجانی کا انتباہ
دوسری جانب ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے خبردار کیا ہے کہ ’’اگر امریکہ نے ایران کی بجلی تنصیبات کو نشانہ بنایا تو پورا خطہ اندھیرے میں ڈبو دیا جائے گا۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ 1 گھنٹے میں ایران کے بجلی نیٹ ورک کو ختم کر سکتے ہیں، لیکن ایسا نہیں کیا، اگر ٹرمپ ایسا کرتے ہیں تو پورے خطے میں آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت میں اندھیرا چھا جائے گا، اندھیرا امریکی فوجیوں کا شکار آسان بنائے گا۔‘‘








