پاکستان کے لیے سب سے بڑا معاشی موقع: اشرافیہ جو ملک چھوڑ گئی ہے، ان کے لیے عام معافی کا اعلان کیا جائے، مشاہد حسین سید

پاکستان کی معیشت کا موقع

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق سینیٹر، سینئر تجزیہ کار مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے اس وقت سب سے بڑا معاشی موقع ہے۔ جو پاکستان کا اشرافیہ ملک چھوڑ کر چلا گیا ہے، پیسہ چاہے حلال ہو یا حرام، جائز ہو یا ناجائز، سرمایہ کاری واپس لانے پر ان کے لیے عام معافی کا اعلان کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن لیڈر عمرایوب ، ملک احمد چھٹہ اور عظیم الدین بھی اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار

سرمایہ کاری کی واپسی

اینکرپرسن عاصمہ شیرازی کے پروگرام ’’فیصلہ آپ کا‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ اشرافیہ سے کہا جائے کہ اپنا پیسہ پاکستان واپس لے آئیں۔ آپ کو کچھ نہیں کہا جائے گا، بشرطیکہ آپ اپنے ملک میں سرمایہ کاری کریں۔ سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ آپ کو نہ آئی ایم ایف کی ضرورت ہو گی، نہ کسی سے بھیک مانگنے کی، 20 سے 25 ارب ڈالر تو فوراً ملک میں آ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کوغیر مشروط طور پر سرنڈر کرنے کا مشورہ دے دیا

پاکستانیوں کی سرمایہ کاری

مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ ڈان اخبار نے خبر دی ہے کہ 3 سالوں میں 20 ہزار پاکستانیوں نے 12 ارب ڈالر دبئی میں انویسٹ کیے ہیں۔ یہ 3 سال کی سرمایہ کاری تھی۔ اگر 10 ارب ڈالر بھی ہو جائیں تو آپ ایک ایک ارب ڈالر کے لیے بھاگتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی بقا کے لیے ہم سب ایک پیج پر ہیں، حکومت اور اپوزیشن مل کر بھارت کو جواب دیں: حافظ نعیم الرحمان

عالمی تعلقات کی مضبوطی

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے نقطۂ نظر سے پاکستان کے ساتھ اعتماد کا رشتہ ہے۔ بڑی اسلامی قوت کے طور پر ہمیں اپنے اتحادی مضبوط کرنے چاہئیں، خاص طور پر ترکی، ایران، سعودی عرب، قطر اور باقی ممالک سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کا لیبر کا مسئلہ بھی حل کریں۔

معاشی چیلنجز کا حل

سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ پھر ہمیں بھی کہنا چاہیے کہ جناب ہم تیار ہیں، ون وے ٹریفک نہیں ہونی چاہیے، ہمیں بھی یہ چیزیں چاہئیں۔ کیونکہ ہمارا کمزور پوائنٹ معیشت ہے اور روزگار کا مسئلہ ہے، اس کو ٹھیک کیا جائے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...