ایران کا امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران کا دعویٰ
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکی طیارہ بردار جنگی جہاز ابراہم لنکن کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5افراد جاں بحق
حملے کی تفصیلات
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی فوجی تنظیم پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ اس نے امریکی کیریئر پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون سے حملہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ پر یوٹیلیٹی سٹورز پر مصالحہ جات کی قیمتوں میں نمایاں کمی
جوابی کارروائی
ایرانی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں کی گئی۔ بعض رپورٹس میں بتایا گیا کہ ایران کی جانب سے چار بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے۔
امریکی حکام کی تردید
دوسری جانب امریکی حکام نے اس خبر کی تردیدی کی ہے اور کہا ہے کہ جہاز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ میزائل جہاز کے قریب بھی نہیں پہنچے اور کیریئر معمول کے مطابق اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔








