پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے: عظمیٰ بخاری
پنجاب میں جرائم کی شرح میں کمی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں تیزی سے کمی آئی ہے جو حکومت کی مؤثر حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بی ٹو بمبار طیارے حملے کیلئے روانہ کردیئے۔۔۔مقصد ایران کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے سے روکنا ہے:امریکی سینٹرل کمانڈ
وزیراعلیٰ کی حکمت عملی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عظمیٰ بخاری کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بہتر حکمت عملی کی بدولت صوبے میں جرائم کی شرح کم ہوئی ہے، جرائم میں کمی لانے میں سی سی ڈی اور پنجاب پولیس نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی نے کہا ہے مذاکرات انہی سے ہونگے جن کے پاس اصل طاقت ہے،وکیل فیصل چودھری
بہتری کی علامات
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے کئی اضلاع میں اب روزانہ ہونے والی معمولی جرائم کی وارداتیں بھی نمایاں طور پر کم ہو گئی ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز نے سی سی ڈی کی عوام میں بڑھتی ہوئی پذیرائی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے ایک پریمیئر ایجنسی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 9 مئی و دیگر مقدمات میں ضمانت میں توسیع
امن و امان کی صورتحال
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور جرائم کے اعداد و شمار اب کافی حوصلہ افزاء ہیں، اب پنجاب میں کوئی بھی کسی ماں، بہن یا بیٹی کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔
خواتین کا تحفظ
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خواتین کا تحفظ وزیراعلیٰ مریم نواز کی پہلی ترجیح اور ان کی ریڈ لائن ہے، پنجاب پولیس کے ہر افسر اور اہلکار کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ شہریوں کو "سر" اور "جناب" کہہ کر مخاطب کریں۔








