تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
موسمیاتی پیشگوئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بنانے میں قائداعظم کی جدوجہد
مغربی ہواؤں کا اثر
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق حکام کے مطابق ہفتہ کی شام کو مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک کے شمال مغربی حصے میں داخل ہوگا۔ ویک اینڈ کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم نے وفاقی وزرا کے سامنے تحفظات رکھ دیئے، ملاقات کی اندرونی کہانی جانئے
بارش اور ژالہ باری کی توقعات
بیان کے مطابق 14 سے 16 مارچ کے دوران خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری متوقع ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت پنجاب نے صوبے کی پہلی ای ٹیکسی سکیم کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا
دیگر متاثرہ علاقے
محکمہ موسمیات کے مطابق اس عرصے کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، وسطی اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 26ویں اور 27ویں ترامیم اشرافیہ کے لیے پاس کی گئیں، موجودہ پارلیمان مکمل طور پر ناکام ہے، اسد قیصر
آنے والے مغربی ہواؤں کا سلسلہ
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ سترہ مارچ کی رات کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس سے مزید بارشوں کا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔
عیدالفطر کی پیشگوئی
دوسری جانب سپارکو نے شوال کے چاند سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 19 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، جس کے باعث عیدالفطر ممکنہ طور پر 21 مارچ کو ہو گی۔








