لکی مروت میں دھماکا، ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار شہید
دھماکا: لکی مروت میں پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا گیا
لکی مروت (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس گاڑی کے قریب زوردار دھماکا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان، بنگلہ دیش براہ راست فضائی رابطے میں اہم پیشرفت، ڈھاکہ سے کراچی کیلیے پروازوں کا شیڈول جاری
پولیس حکام کی رپورٹ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولنگ کے دوران پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے میں ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی بورڈ راولپنڈی کا تمام امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق لینے کا اعلان
شہداء کی شناخت
ترجمان پولیس کے مطابق شہداء میں ایس ایچ او صدر اعظم، کانسٹیبل شاہ بہرام، کانسٹیبل شاہ خالد شامل ہیں۔ دیگر شہداء کی شناخت کانسٹیبل حاجی محمد، گل زادہ، سخی زادہ کے نام سے ہوئی۔ دھماکے میں کانسٹیبل انصاف الدین زخمی ہوگئے۔
دہشتگردوں کے خلاف کارروائی
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں 5 خوارج ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شروع کیا گیا تھا جس میں پولیس، سی ٹی ڈی اور مقامی امن کمیٹی نے مشترکہ کارروائی کی۔








