نہال ہاشمی کو گورنر سندھ بنانے کی تجویز پر لیگی کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
نہال ہاشمی کی گورنر سندھ کے عہدے کے لیے نامزدگی
برسلز (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ اور مخلص ساتھی، قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف کے وفادار ساتھی سینیٹر نہال ہاشمی کو گورنر سندھ کے عہدے کے لیے نامزد کیے جانے اور حکومتِ پاکستان کی جانب سے اس کی منظوری پر پاکستانی کمیونٹی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کسی حکومتی شخصیت کا عمران خان سے رابطہ ہوا، نہ کوئی مذاکرات، نہ پیشکش ہوئی: سینیٹر عرفان صدیقی
سیاسی و سماجی حلقوں کے تاثرات
سیاسی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایک دیرینہ کارکن کو اہم عہدہ دینا دراصل قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف کے اس وژن کی عکاسی کرتا ہے کہ پارٹی کے مخلص اور نظریاتی کارکنان کی خدمات کو سراہا جائے اور “ووٹ کو عزت دو” کے بیانیے کو عملی شکل دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: دھواں چھوڑنے والی گاڑیو ں اور پلاسٹک بیگ بنانے والوں کیخلاف شکنجہ سخت
رہنماؤں کی رائے
یورپ میں مسلم لیگ (ن) کے سرکردہ رہنما و سابق مشیر وزیراعظم پاکستان ملک شرجیل اعوان اور پاک میڈیا سینٹر یوکے و یورپ کے سی ای او وقار ملک نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہال ہاشمی ایک منجھے ہوئے، تجربہ کار اور نظریاتی سیاسی کارکن ہیں جنہوں نے ہمیشہ پارٹی کے لیے قربانیاں دیں اور مشکل حالات میں بھی ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت نے ثابت کر دیا کہ پارٹی کے ساتھ خلوص اور وفاداری سے جڑے رہنے والے کارکنان کو آخرکار ان کا مقام ملتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رضا ربانی تحریک انصاف پر ممکنہ پابندی اور خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے حوالے سے کھل کر بول پڑے
سندھ میں مسلم لیگ (ن) کی فعالیت
انہوں نے مزید کہا کہ نہال ہاشمی کی تعیناتی سے سندھ میں مسلم لیگ (ن) مزید متحرک ہوگی اور ترقی و خوشحالی کے نئے دروازے کھلیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی بھی ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے مزید متحرک ہوں گے اور توقع ہے کہ نہال ہاشمی بطور گورنر دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کے ساتھ روابط کو فروغ دیں گے۔
تقریبات کی رونق
ملک شرجیل اعوان نے نہال ہاشمی کی نامزدگی کی خوشی میں مٹھائی بھی تقسیم کی اور اس فیصلے کو سراہتے ہوئے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے حق میں نعرے بھی لگوائے، جبکہ شرکاء نے تالیاں بجا کر اس فیصلے کا خیر مقدم کیا۔








