ایران جنگ کے بعد روسی تیل کی مانگ میں اضافہ، یومیہ کتنے ملین ڈالر زاضافی آمدن ہونے لگی؟ برطانوی جریدے کا تہلکہ خیز انکشاف
روسی تیل کی مانگ میں اضافہ
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران جنگ کے بعد روسی تیل کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ برطانوی جریدے نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ روس کو یومیہ کتنے ملین ڈالر اضافی آمدن ہو رہی ہے۔
یومیہ 150 ملین ڈالر کا اضافہ
جیو نیوز کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جنگی صورت حال اور آبنائے ہرمز بند ہونے کی وجہ سے روس کو تیل سے یومیہ 150 ملین ڈالر اضافی آمدن ہورہی ہے۔
بھارت اور چین کی بڑی خریدار مارکیٹ
برطانوی جریدے کے مطابق ایران جنگ کے بعد روسی تیل کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور بھارت اور چین بڑی خریدار منڈیاں بن گئی ہیں۔ تیل برآمدات پر ٹیکس کی وجہ سے روس کو اب تک 1.3 سے 1.9 ارب ڈالر زغیر متوقع فائدہ ہو رہا ہے۔
مارچ میں ممکنہ اضافی آمدن
اگر قیمتیں برقرار رہیں تو مارچ میں روس کو 3.3 سے 4.9 ارب ڈالرز اضافی آمدن ہو سکتی ہے۔
بھارت کی روسی تیل درآمدات
برطانوی جریدے کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت کی روسی تیل درآمدات 1.5 ملین بیرل یومیہ تک پہنچ گئیں ہیں اور ان میں 1 ماہ میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔








