پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ محکمہ ریلوے کیلئے چیلنج بن گیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ محکمہ ریلوے کیلئے چیلنج بن گیا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری
ریلوے حکام کی تشویش
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ریلوے حکام نے عید سپیشل ٹرین نہ چلانے یا محدود کرنے پر غور شروع کردیا، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کراچی سے روانہ ہونیوالی 15 ٹرینیں بھی معطل کی جاچکی ہیں۔
موجودہ صورتحال کا تجزیہ
پاکستان ریلویز ذرائع کے مطابق موجودہ ٹرینوں میں اضافی بوگیاں لگا کر رش کو کنٹرول کرنے کا پلان ہے، مسافروں کی کمی اور ایندھن بچت اقدامات کے تحت ٹرینیں معطل کی گئیں۔ محکمہ ریلوے کی جانب سے اب تک عیدسپیشل ٹرین شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا۔








