آپریشن غضب للحق جاری، پاک فوج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملوں کی ویڈیو جاری
آپریشن غضب للحق جاری
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) ’’آپریشن غضب للحق‘‘ جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملوں کی ویڈیو جاری کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز نے “گل داؤدی” کی سالانہ نمائش اور کمرشل نرسری کا افتتاح کردیا، عوام کوکھانے پینے کی اشیاء رعایتی نرخ پر مہیا کرنے کی ہدایت
فضائی حملوں کی تفصیلات
یہ بھی پڑھیں: جنگ کا توازن تبدیل ہو رہا ہے، اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام کمزور پڑ رہا ہے: پاسداران انقلاب کا بڑا دعویٰ
ہدف بنائے گئے مقامات
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک افواج نے 12/13 مارچ کی درمیانی شب افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد ٹھکانوں بشمول فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا، ان حملوں میں پاک افواج نے قندھار میں تراوو (Tarawo) دہشتگرد کیمپس کو مؤثر انداز میں تباہ کیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ان کامیاب فضائی حملوں میں صوبہ پکتیا میں شیرِناؤ دہشتگرد کیمپ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
آپریشن کی مدت
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ’’آپریشن غضب للحق‘‘ کے تحت کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔








