ہمیں یہ کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ ایرانی بچے بھی خدا کے بچے ہیں

سینیٹر رافیل وارنوک کی جانب سے بیان

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ’’ہمیں یہ کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ ایرانی بچے بھی خدا کے بچے ہیں۔‘‘ امریکی سینیٹر رافیل وارنوک کھل کر بول پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف زرداری کی چینی حکام سے ملاقاتیں، سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو

ایران میں حملے کا شدید ردعمل

تفصیلات کے مطابق، امریکی سینیٹر رافیل وارنوک نے ایران میں سکول پر ہونے والے حملے میں 170 سے زائد طالبات کی شہادت پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ واقعہ انسانی ضمیر کو جھنجھوڑ دینے والا اور خوف و ہراس پیدا کرنے والا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: رائیونڈ سے لیگی رہنما مائی وڈیری کی سیلاب متاثرین میں چائے کا کپ اور ایک ایک رس تقسیم کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

اخلاقی اصلاح کی ضرورت

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں رافیل وارنوک نے کہا کہ ’’وہ قوم جس کے رہنما بچوں کی موت کو، چاہے وہ کسی بھی سبب سے ہو، اس قدر آسانی سے نظر انداز کر دیں، اسے اخلاقی اصلاح کی اشد ضرورت ہے۔ ہمیں یہ کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ ایرانی بچے بھی خدا کے بچے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: 7 سال سے لاپتا شوہر کو پہلی بیوی نے انسٹا ریلز پر دوسری بیوی کے ساتھ پکڑ لیا

ذمہ داروں کے احتساب کی ضرورت

’’جنگ‘‘ نے غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر، جو ایک پادری بھی ہیں، انہوں نے اس سانحے پر ذمے داروں کے احتساب اور اس سے سبق سیکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

امریکی محکمۂ دفاع کو خط

سینیٹر رافیل وارنوک ان 40 ڈیموکریٹک سینیٹرز میں شامل ہیں جنہوں نے امریکی محکمۂ دفاع کو خط لکھ کر ٹرمپ انتظامیہ سے ایران میں شہری ہلاکتوں کے بارے میں وضاحت طلب کی ہے۔

ایران کا دعویٰ اور تحقیقاتی رپورٹ

ایران نے اس حملے کا الزام امریکی اور اسرائیلی افواج پر عائد کیا ہے، امریکی اخبار ’’نیو یارک ٹائمز‘‘ کے مطابق فوجی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ میناب سکول پر حملہ امریکی فوج کی جانب سے ہدف کے تعین کی غلطی تھی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...