وزیراعظم وطن واپس پہنچ گئے
وزیراعظم کی سعودی عرب سے واپسی
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ دورے کے دوران وزیراعظم نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔
الوداعی تقریب
وطن واپسی کے لئے جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رائل ٹرمینل پر مکہ ریجن کے ڈپٹی گورنر پرنس سعود بن مشعل بن عبد العزیز، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق، جدہ میں تعینات پاکستان کے قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔








