وزیراعلیٰ مریم نواز کی لکی مروت میں پولیس گاڑی کے قریب دہشتگرد حملے کی شدید مذمت
وزیراعلیٰ پنجاب کی مذمت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لکی مروت میں پولیس گاڑی کے قریب دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کا قتل ، چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے اہم اعلان کر دیا
شہداء کے لواحقین سے تعزیت
وزیراعلیٰ نے دہشت گردوں کے حملے میں ایس ایچ او اور دیگر پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا بھی اظہار کیا ہے۔
دعائے مغفرت اور صحتیابی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دہشتگرد حملے میں شہید ایس ایچ او اور دیگر پولیس جوانوں کے لیے دعائے مغفرت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔








