نیشنل پریس کلب انتخابات، نائب صدر کی نشست پر احتشام الحق 1202 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے
نتائج کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل پریس کلب کے سالانہ انتخابات کے نتائج کا سلسلہ مکمل ہو گیا ہے، جس میں مختلف نشستوں پر جرنلسٹ پینل اور ڈیموکریٹس پینل کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے خلاف شکایات، وفاقی محتسب کا از خود نوٹس، معائنہ ٹیم تشکیل دیدی
نائب صدر کی نشست
نائب صدر کی نشست پر احتشام الحق 1202 ووٹ لے کر سرفہرست رہے اور کامیابی حاصل کی۔ ان کے علاوہ ڈیموکریٹس پینل کے بشیر چودھری 1076 ووٹ اور عثمان خان 1015 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ دوسری جانب اسد طور 974 ووٹ، شاہ محمد 865 ووٹ اور خضر ملک 808 ووٹ لے کر ناکام رہے۔ مجموعی طور پر نائب صدور کی تین میں سے دو نشستوں پر ڈیموکریٹس پینل نے برتری حاصل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے اپنے کن کن شہروں میں کتنے ڈرونز گرائے اور اس دوران کتنے پاکستانی شہید ہوئے؟
سیکرٹری کی نشست
سیکرٹری کی اہم نشست پر فرقان راؤ 1025 ووٹ حاصل کر کے فاتح ٹھہرے، جبکہ ان کے مدمقابل خالد محمود 998 اور فدا شیرازی صرف 89 ووٹ حاصل کر سکے۔
جوائنٹ سیکرٹری کی کامیابی
جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر شیراز گردیزی نے میدان مار لیا، انہوں نے 1228 ووٹوں کی بھاری اکثریت حاصل کر کے اپنی کامیابی کو یقینی بنایا۔








