وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا ناروے کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، مشرقِ وسطیٰ میں تیزی سے بدلتی صورتحال اور خطے سمیت عالمی سطح پر ممکنہ اثرات پر گہری تشویش کا اظہار
ٹیلیفونک گفتگو کا آغاز
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ناروے کے وزیرِ خارجہ ایسپن بارتھ ایڈے سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں مشرقِ وسطیٰ اور خطے کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر وے پر نان ایم-ٹیگ اور کم بیلنس والی گاڑیوں پر 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس نافذ، یکم جون سے اطلاق
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تشویش
دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ میں تیزی سے بدلتی صورتحال اور اس کے خطے سمیت عالمی سطح پر ممکنہ اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے کشیدگی میں کمی، بین الاقوامی قوانین کے احترام اور تمام مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کی راہ اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: شارک کے حملے میں جان بچ گئی لیکن خاتون کو ڈراؤنے خوابوں نے پریشان کر دیا
پاکستان اور افغانستان کی صورتحال
گفتگو کے دوران پاکستان اور افغانستان سے متعلق صورتحال بھی زیرِ بحث آئی۔ ناروے کے وزیرِ خارجہ نے اسلام آباد کی ایک مسجد میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کی ہر شکل اور مظہر کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اس کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
دوطرفہ تعلقات کا فروغ
گفتگو کے اختتام پر دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔








