آپریشن غضب للحق، افغان طالبان رجیم کے مارے جانے والے کارندوں کی تعداد 663 ہو گئی
اسلام آباد: آپریشن غضب للحق کی تفصیلات
وزیراطلاعات عطا تارڑ نے آپریشن غضب للحق میں فتنہ خوارج اور افغان طالبان کے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس آپریشن کے دوران اب تک 663 فتنہ خوارج اور افغان طالبان ہلاک کیے جا چکے ہیں، جبکہ 887 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایک میچ میں 6 کیچز: رضوان نے آسٹریلیا کیخلاف میچ میں ورلڈ ریکارڈ برابر کردیا
چیک پوسٹوں اور عسکری وسائل کو نقصان
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ آپریشن غضب للحق میں 249 چیک پوسٹیں تباہ کر دی گئی ہیں، جبکہ 44 چیک پوسٹوں کو قبضے میں لے کر تباہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، 224 ٹینک، بکتربند گاڑیاں اور توپ خانے بھی تباہ کیے جا چکے ہیں۔
فضائی کاروائیاں اور ان کے نتائج
وزیراطلاعات نے بتایا کہ افغانستان میں دہشتگردوں اور ان کے معاون ڈھانچے کے 70 مقامات کو فضائی کارروائیوں میں نشانہ بنایا گیا۔ خاص طور پر 12 اور 13 مارچ کی درمیانی شب، پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردوں کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔








