اسلام آباد ایئرپورٹ بند ہونے کی خبریں بے بنیاد قرار
اسلام آباد کی فضائی حدود کی صورتحال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسلام آباد کی فضائی حدود بند ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ 9مئی میں سہیل آفریدی سمیت جو بھی ملوث ہیں اُنہیں سزا ہونی چاہیے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی
فلائٹ آپریشن جاری
اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن مکمل طور پر معمول کے مطابق جاری ہے اور تمام پروازیں اپنے شیڈول کے مطابق روانہ اور لینڈ کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجابی کلچر ڈے کی تقریبات کا آغاز، عوام کی فری انٹری ہوگی: عظمیٰ بخاری
غلط اطلاعات کی وضاحت
ترجمان نے واضح کیا کہ اسلام آباد کی فضائی حدود بھی کھلی ہے اور اس حوالے سے پھیلائی جانے والی اطلاعات درست نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نہ تو بھارت امریکہ اور پاکستان افغانستان ہے اور نہ ہی بھارت اسرائیل اور پاکستان فلسطین ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
عوامی اپیل
اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ اور گمراہ کن خبروں پر توجہ نہ دیں اور درست معلومات کے لیے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے سرکاری ذرائع سے رجوع کریں۔
سوشل میڈیا پر دعوے
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ افغانستان کی جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا جس کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔ بعض پوسٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ فیض آباد انٹرچینج کے قریب دفاعی نظام نے دو ڈرونز کو تباہ کیا، تاہم حکام کے مطابق ان دعوؤں کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔








