پنجاب بھر میں یوم القدس کے 128 جلوسوں کی نگرانی، فضائی نگرانی بھی کی گئی

یوم القدس کے جلوسوں کی مانیٹرنگ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب میں یوم القدس کے جلوسوں کی مکمل مانیٹرنگ کی گئی۔ چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی محکمہ داخلہ مرکزی کنٹرول روم میں موجود رہے۔ سیکرٹری داخلہ نے مرکزی کنٹرول روم سے پنجاب بھر کی صورتحال بارے بریفنگ دی۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب محمد علی نیکوکارہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چیئرمین کابینہ کمیٹی نے محکمہ داخلہ کنٹرول روم سے صوبہ بھر میں جاری جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔ محکمہ داخلہ مرکزی کنٹرول روم سے پنجاب بھر میں یوم القدس کے تمام 128 جلوس مانیٹر کیے گئے۔ پنجاب بھر میں 37,231 مساجد میں نماز جمعہ کیلئے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی۔ محکمہ داخلہ کا مرکزی کنٹرول روم پنجاب بھر میں ضلعی کنٹرول رومز سے منسلک ہے۔ چیئرمین کابینہ کمیٹی نے پنجاب بھر کے کنٹرول رومز میں فرداً فرداً رابطہ کیا اور رپورٹ لی۔

یہ بھی پڑھیں: ایمازون کا اپنے 30 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات

صوبائی وزیر و چئیرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔ یوم القدس کے جلوسوں کو سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹر کیا گیا۔ صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کے ہزاروں جوانوں نے سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔ یوم القدس جلوسوں کے راستوں پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: روایتی حریف ٹکرانے کو تیار، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

سوشل میڈیا پر فرقہ واریت کی مانیٹرنگ

خواجہ سلمان رفیق نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

تمام محکموں کی ہم آہنگی

سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے بتایا کہ یوم القدس کے حوالے سے تمام متعلقہ محکمہ جات پولیس، ریسکیو 1122 اور محکمہ صحت مکمل کوآرڈی نیشن میں رہے۔ پنجاب بھر میں اشتعال انگیز تقاریر اور اسلحے کی نمائش پر سخت پابندی ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ ساتھ تمام مرکزی جلوسوں کی کواڈ کاپٹرز کے ذریعے فضائی نگرانی کی گئی۔ محکمہ داخلہ کا سائیبر پٹرولنگ سیل فرقہ واریت میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن لے رہا ہے۔ ڈپٹی سیکرٹری انٹرنل سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم میں تعینات ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...