امریکہ ایران میں ہتھیاروں کا کئی سال کا ذخیرہ استعمال کرچکا، فنانشل ٹائمز کا دعویٰ
امریکہ کا ایران میں ہتھیاروں کا ذخیرہ
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، امریکہ ایران میں ہتھیاروں کا کئی سال کا ذخیرہ استعمال کر چکا ہے۔ خاص طور پر، ٹوماہاک جیسے مہنگے میزائلوں کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں رجب المرجب کا چاند نظر آگیا
امریکہ کی اسلحے کے ذخائر کی صورتحال
رپورٹ کے مطابق، امریکہ میں اسلحے کے ذخائر اور جنگ کے بڑھتے اخراجات پر تشویش پائی جاتی ہے۔ پینٹاگون اضافی 50 ارب ڈالر کی فنڈنگ کی درخواست کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس سے امریکی کانگریس میں ایک بڑا سیاسی تنازع کھڑا ہونے کا امکان ہے۔
جنگ کی موجودہ صورت حال
واضح رہے کہ ایران جنگ کے آغاز کے بعد سے ہی فریقین کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کی رفتار بہت تیز اور جارحانہ رہی ہے۔ امریکہ، اسرائیل اور ایران ہتھیاروں کا اس قدر تیزی اور رفتار سے استعمال کر رہے ہیں جتنا تیزی سے انہیں تیار نہیں کیا جا سکتا۔








