جنگ بڑھنے جارہی ہے، ایران پر سخت حملے کریں گے، کسی بھی لمحے فیصلہ بدل سکتا ہوں: ٹرمپ
ٹرمپ کا ایران پر حملوں میں اضافہ کا اعلان
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی افواج آنے والے دنوں میں ایران پر حملے تیز کرنے جارہی ہیں۔ جنگ بڑھنے جارہی ہے، ایران پر سخت حملے کرینگے، کسی بھی لمحے فیصلہ بدل سکتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: صدرِ مملکت نے مقبول احمد گوندل کو آڈیٹر جنرل پاکستان تعینات کر دیا
فوکس نیوز کے ساتھ انٹرویو
’’جنگ‘‘ کے مطابق، ’’فوکس نیوز‘‘ ریڈیو پر انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تیسرے ہفتے میں جنگ بڑھنے جارہی ہے۔ اگلے ہفتے امریکی فوج ایران پر سخت حملے کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کی، پی ٹی آئی اراکین اسمبلی، پارٹی عہدیداروں اور ورکرز کی شرکت
ایران کے خارگ جزیرے پر قبضے کے سوال کا جواب
انٹرویو کے دوران ایران کے خارگ جزیرے پر بنے آئل ٹرمینل پر قبضے کے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے براہ راست جواب دینے سے گریز کیا، ان سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا امریکہ ایران کے اس اہم جزیرے پر قبضہ کرنے پر غور کر رہا ہے جہاں سے ملک کے زیادہ تر تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کی کامیاب نجکاری کو بارش کا پہلا قطرہ قراردے دیا
ٹرمپ کا جواب
جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے جواب میں کہا کہ ’میں اس طرح کے سوال کا جواب نہیں دے سکتا، یہ ترجیحات کی فہرست میں بہت اوپر نہیں ہے، لیکن بہت سی چیزوں میں سے ایک ہے، اور میں کسی بھی لمحے اپنا فیصلہ بدل سکتا ہوں۔
خارگ جزیرہ کا جائزہ
ڈونلڈ ٹرمپ نے خارگ جزیرے سے متعلق سوال کو ’’بیوقوفانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’اگر واقعی ایسا منصوبہ بنا بھی رہے ہوں تو اس کے بارے میں عوامی طور پر کیوں بتائیں گے۔‘‘
خیال رہے کہ خارگ جزیرہ خلیج فارس میں ایران کے ساحل کے قریب تقریباً 5 میل طویل جزیرہ ہے جو ایران کی تیل برآمدات کا مرکزی مرکز سمجھا جاتا ہے، ماہرین کے مطابق ایران کی تقریباً 90 فیصد خام تیل برآمدات اسی جزیرے کے ذریعے ہوتی ہیں۔








