سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے 2 ڈرون کو کامیابی سے مار گرایا، وزارت اطلاعات
اسلام آباد کی تازہ ترین خبریں
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے 2 ڈرون کو سیکیورٹی فورسز نے مار گرایا۔
یہ بھی پڑھیں: یہ نہیں ہوسکتا افسران کام نہ کریں اور گالیاں ہم کھائیں، منافقوں کا کچھ نہیں کہہ سکتا :مرتضیٰ وہاب
سیکیورٹی فورسز کی کاروائی
وزارت اطلاعات کے مطابق، فتنہ الخوارج کے 2 ڈرون کو سیکیورٹی فورسز نے کامیابی سے روک لیا اور مار گرایا۔ کسی فوجی یا دیگر بنیادی ڈھانچے کو نشانہ نہیں بنایا گیا، ڈرون کو مار گرانے سے گرنے والے ملبے کی وجہ سے معمولی نقصان ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: تاریخ گواہ ہے نواز شریف، زرداری سیمت ہر رہنما ڈیل کے بعد باہر گیا، بیرسٹر سیف
معلومات کی تصدیق
Fact Check | Ministry of Information & Broadcasting
✅ Reality
◼️Two rudimentary drones of terrorist FAK, nurtured by Afghan Taliban regime, were successfully intercepted by the Pakistan security forces using electronic counter measures. No military or other infrastructure was… pic.twitter.com/aGfJEAq0XL— Fact Checker MoIB (@FactCheckerMoIB) March 13, 2026
یہ بھی پڑھیں: معروف ٹیچر مبین شاہ نے پنجاب یونیورسٹی میں لیکچر کے دوران پیش آنیوالا ناخوشگوار واقعہ شیئر کردیا، جمعیت سے اساتذہ کو ہراساں نہ کرنے کا مطالبہ
افغان طالبان کی سرپرستی
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ اس دہشت گرد تنظیم کو افغان طالبان حکومت کی سرپرستی حاصل ہے اور سیکیورٹی فورسز نے الیکٹرانک کاؤنٹر میژرز کے ذریعے ڈرون مار گرائے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی خوبرو اداکارہ نے خودکشی کرلی؛ چونکا دینے والی وجہ سامنے آگئی
طالبان حکومت کا پروپیگنڈا
وزارت اطلاعات نے بتایاکہ طالبان حکومت کے دعوؤں کے ساتھ ہمیشہ کی طرح کوئی قابلِ تصدیق ثبوت موجود نہیں، افغان طالبان رجیم متعدد دہشت گرد تنظیموں کو پناہ اور معاونت فراہم کر رہی ہے اور ان دہشت گرد تنظیموں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان بھی شامل ہیں۔
جھوٹی خبریں اور پروپیگنڈا
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ افغان وزارت دفاع اور رجیم کے دیگر اکاؤنٹس جھوٹی خبریں اور پروپیگنڈا پھیلانے کیلئے بدنام ہیں، حال ہی میں ان اکاؤنٹس نے پاکستان کا طیارے مار گرانے کا بے بنیاد دعویٰ کیا۔ افغان رجیم اکاؤنٹس نے پائلٹوں کو گرفتار کرنے کے بھی بے بنیاد دعوے کیے تھے۔ افغان طالبان رجیم کے ان اکاؤنٹس نے بعد میں شرمندگی کے ساتھ یہ دعوے حذف کیے، سچ ہمیشہ جھوٹ پر غالب آتا ہے۔








