امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں مزید جنگی جہاز اور فوجیوں کو تعینات کرنے کا اعلان کردیا
امریکہ کی مشرق وسطیٰ میں فوجی تعیناتی
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں مزید جنگی جہاز اور 5 ہزار فوجیوں کو تعینات کرنے کا اعلان کردیا۔
فوجی موجودگی میں اضافہ
تفصیلات کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث امریکہ نے خطے میں اپنی فوجی موجودگی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی اخبار "دی وال اسٹریٹ جرنل" کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے ہزاروں امریکی میرینز کو مشرقِ وسطیٰ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ اقدام امریکہ کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کی درخواست پر کیا جا رہا ہے۔
ایران کی کارروائیاں
"جیو نیوز" کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ درخواست ایسے وقت میں کی گئی ہے جب ایران آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملے اور بارودی سرنگیں بچھانے کے اقدامات کر رہا ہے۔ 5 ہزار میرینز اور نیوی اہلکاروں کے ساتھ کئی جنگی بحری جہاز تعینات کیے جائیں گے۔








