جنگ کے خاتمے کے لیے پیوٹن نے ایسی کیا پیشکش کی تھی جسے ٹرمپ نے مسترد کر دیا ۔۔؟ جانیے
پیوٹن کی جنگ کے خاتمے کی پیشکش
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) جنگ کے خاتمے کے لئے روس کے صدر پیوٹن نے کیا پیشکش کی تھی جو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسترد کر دی؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی جانب سے مذاکرات سے انکار کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
امریکی صدر کا ردعمل
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کا افزودہ یورینیم روس منتقل کرنے کی صدر ولادیمیر پیوٹن کی پیشکش مسترد کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے عوام اور امت مسلمہ مودی اور یہودی کے گٹھ جوڑ کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے:مولانا فضل الرحمان
پیشکش کی نوعیت
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، روسی صدر نے ایران کے افزودہ یورینیم کو روس منتقل کرنے کی پیشکش کی تھی اور یہ پیشکش تہران کے خلاف جنگ کے خاتمے کے معاہدے کا حصہ تھی۔
یہ بھی پڑھیں: صنفی بنیادوں پر تشدد کیخلاف 16 روزہ مہم شروع ،مقصدحقوق کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے : چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی
فون کال کا پس منظر
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یہ پیشکش رواں ہفتے ٹرمپ کے ساتھ ایک فون کال کے دوران دی تھی، جو حالیہ کشیدگی کے تناظر میں کی گئی تھی۔
ماضی کی پیشکشیں
امریکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ روس کی جانب سے یہ پیشکش پہلے بھی کی جا چکی ہے لیکن امریکہ نے اسے قبول نہیں کیا۔








