سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے ڈرون حملوں کی کوشش ناکام بنادی، ملبہ گرنے سے دو بچوں سمیت چار افراد زخمی

ڈرون حملے کی کوشش ناکام

راولپنڈی (ویب ڈیسک) افغانستان سے ڈرون حملوں کی کوشش ناکام بنادی گئی جبکہ ملبہ گرنے سے دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے جس کی تصدیق پاک فوج نے بھی کردی۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے دکان داروں سے ڈور اور پتنگیں مہنگی نہ بیچنے کی اپیل کر دی

پاک فوج کی رپورٹ

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ نے بتایاکہ "13 مارچ کو افغان طالبان نے پاکستان پر ڈرون حملے کیے جنہیں سافٹ اینڈ ہارڈ کل طریقوں سے ہدف تک پہنچنے سے پہلے مار گرایا، تباہ شدہ ڈرون کے ملبے سے کوئٹہ میں دو بچے زخمی ہوئے جبکہ کوہاٹ اور راولپنڈی میں ایک ایک شخص زخمی ہوا۔"

یہ بھی پڑھیں: دفاعی تجزیہ کار پروین سہنی نے چھ پاکستانی طیارے مار گرانے کے حوالے سے بھارتی ایئر چیف کا دعویٰ مشکوک قرار دے دیا

افغان طالبان کی دوغلی پالیسی

ایک طرف، افغان طالبان عالمی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے روتے ہیں اور دوسری طرف، وہ اپنی دہشت گرد پراکسیوں اور ڈرونز کے ذریعے عام شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ پاکستان کا آپریشن غضب للحق اس وقت تک جاری رہے گا جب تک افغان طالبان افغان سرزمین سے پیدا ہونے والی دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کی بنیادی تشویش کو دور نہیں کرتے۔

آئی ایس پی آر کا بیان

آئی ایس پی آر نے حملے کو عوام میں خوف پھیلانے کی افغان طالبان کی ناپاک کوشش قرار دیا اور کہاکہ عوام اور مسلح افواج افغانستان پر قابض کرائے کی دہشتگرد ملیشیا کی حقیقت جانتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی ناقابل برداشت اور ناقابل قبول ہے، افواج دہشت گردی اور اس کی تمام شکلوں کے خلاف ثابت قدمی سے لڑتی رہیں گی۔

Categories: دفاع وطن

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...