کسٹمز نے سرکاری گاڑی کو نان کسٹم پیڈ کا دعویٰ کرکے ضبط کرلیا: شرجیل میمن
سندھ کے سینئر وزیر کا بیان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پاکستان کسٹمز نے سندھ حکومت کی سرکاری گاڑی کو نان کسٹم پیڈ کا دعویٰ کرکے ضبط کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
سرکاری دستاویزات کی عدم تسلیم
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کو گاڑی سے متعلق تمام سرکاری دستاویزات دکھائی گئیں لیکن اس کے باوجود سرکاری گاڑی ضبط کر لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: تہذیبوں کا ٹکراؤ شروع ہو چکا ہے۔
گاڑی کی ملکیت
انہوں نے بتایا کہ ضبط کی گئی گاڑی محکمہ اطلاعات سندھ کی ملکیت ہے، جو کمپنی کے سرکاری آؤٹ لیٹس کے ذریعے خریدی گئی تھی۔
صوبائی وزیر کا مطالبہ
صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت کے محکمے کے ساتھ اس طرح کی نااہلی اور ناقابلِ قبول رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا، پاکستان کسٹمز فوری طور پر گاڑی کو محکمے کے سپرد کرے اور معاملے پر تحریری معذرت جاری کرے۔








