لاہور: گھریلو تنازع پر بیوی کا تشدد، شوہر نے سیف سٹی سے مدد طلب کرلی
تشدد کی شکایت درج
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندر میں ایک شوہر نے بیوی کے مبینہ تشدد پر سیف سٹی پبلک سیفٹی ایپ کے ذریعے شکایت درج کرادی۔
یہ بھی پڑھیں: ثنا جاوید اور شعیب ملک کی عید کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
مدد کی درخواست
ترجمان کے مطابق تھانہ سندر کی حدود میں رہنے والے ایک شہری نے سیف سٹی پبلک سیفٹی ایپ کے ویڈیو کال فیچر کے ذریعے مدد طلب کی اور بتایا کہ اس کی بیوی کی جانب سے اس پر مبینہ تشدد کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عاصم منیر فیلڈ مارشل کے عہدے کے حقدار تھے، نواز شریف
شواہد کا ریکارڈ
شہری نے ویڈیو کال کے دوران مبینہ تشدد کے شواہد بھی ریکارڈ کروائے اور جان سے مارنے کی دھمکی کے بارے میں آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے ساتھ بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہئے: بیرسٹر گوہر
فوری کارروائی
سیف سٹی آفیسر نے شکایت موصول ہوتے ہی فوری طور پر تھانہ سندر پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے دونوں فریقین سے تفصیلی معلومات حاصل کر کے معاملے کی جانچ پڑتال کی۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ کے سی 130 فوجی کارگو طیارے کو حادثہ
پرامن حل
ترجمان کے مطابق سیف سٹی آفیسر اور پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث گھریلو تنازعہ خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا۔
ایپ کی افادیت
سیف سٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ سیف سٹی پبلک سیفٹی ایپ شہریوں کو ہنگامی حالات میں فوری معاونت فراہم کرنے میں مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔ شہری اس ایپ کے ذریعے ویڈیو کال کر کے اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ویڈیو شواہد براہ راست سیف سٹی کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔








