وزیر اعلیٰ کی گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ طالبہ حرم ریحان کو بھارتی ریکارڈ توڑنے پر شاباش، ہر بیٹی کیساتھ ہوں اور رہوں گی: مریم نواز
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے حرم ریحان کی شاندار کامیابی پر شاباش
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گوجرانوالہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین سیٹلائٹ ٹاؤن کی ایتھلیٹ طالبہ حرم ریحان کو بھارتی ریکارڈ توڑنے پر شاباش دی ہے۔ گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی ایتھلیٹ حرم ریحان نے تاریخ رقم کر دی۔ ایتھلیٹ حرم ریحان نے knee strikes کا 6 سالہ بھارتی ریکارڈ اپنی نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت سندھ کا سرکاری گاڑیوں کے ای چالان سے متعلق بڑا فیصلہ، ادائیگی متعلقہ افسر کو جیب سے کرنا ہوگی
حرم ریحان کی عالمی کامیابی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے حرم ریحان کی شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ نے حرم ریحان کے کوچنگ سٹاف کو بھی شاندار کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایتھلیٹ حرم ریحان نے 1 منٹ میں گھٹنے کے ساتھ 143 مرتبہ knee strike کر کے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: افغان میڈیا نے کابل ہسپتال حملے میں 400 افراد کی ہلاکت کے جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول دی
پنجاب کی بیٹی کا عزم
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ حرم ریحان نے 6 سال بعد بھارتی مرد کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر پاکستانی پرچم بلند کیا۔ پنجاب کی بیٹی اب تنہا نہیں، ہر بیٹی کے ساتھ ہوں اور رہوں گی۔ ایتھلیٹ حرم ریحان بیٹیوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے ثابت کردیا کہ اگر پنجاب کی بیٹی ہمت کرے تو دنیا کو حیران کرسکتی ہے۔ ماں جیسی ریاست ساتھ ہے، اب ہمارے نوجوان کسی بھی چوٹی کو سر کر سکتے ہیں۔
حکومت پنجاب کی حمایت
حکومت پنجاب نوجوانوں کے خواب پورے کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ دنیا میں پاکستان کا پرچم بلند کریں۔








