کراچی میں ایک نیا قبرستان بنانے جار ہے ہیں جس سے شہریوں کو آسانی ہوگی، میئر مرتضیٰ وہاب
میئر کراچی کا نئی قبرستان کی تعمیر کا اعلان
کراچی(ویب ڈیسک) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں ایک نیا قبرستان بنانے جا رہے ہیں جس سے شہریوں کو آسانی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: اتنے انتظامات کے باوجود پی ٹی آئی والے ڈی چوک کیسے پہنچے؟ مولانا فضل الرحمان نے سوال اٹھادیا
ترقیاتی منصوبوں کا اعلان
کے ایم سی آفس میں پریس کانفرنس سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر کے کمرشل ایریاز کا بہت برا حال تھا۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں بلدیہ عظمیٰ کراچی ترقیاتی کام کر رہی ہے، اولڈ سٹی ایریا میں 75 کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔ لی مارکیٹ، کھجورمارکیٹ، میٹھادر اور کھارادر کے علاقوں میں ترقیاتی کام ہونگے، اور ایک ارب روپے شہر کی مختلف مارکیٹوں پر خرچ کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: منگیتر کے کہنے پر شہری کو قتل کرنے والے ملزم کی سزائے موت کالعدم
شہر کی ترقی کے لیے بھاری سرمایہ کاری
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اس سال 68 ارب روپے کراچی شہر پر خرچ کرنے جا رہے ہیں۔ شہر کے لیے 1058 اسکیمیں ہیں جن میں سڑکوں اور پرانی عمارتوں کی بحالی شامل ہے۔ ٹاؤنز کی اندرونی گلیوں میں بھی ترقیاتی کام کریں گے تاکہ شہریوں کی مشکلات کم ہوں۔ گل پلازہ کے اطراف کے علاقوں میں بھی ترقیاتی کام شروع ہونا تھا، بدقسمتی سے گل پلازہ کا واقعہ ہوا ورنہ وہاں کام شروع ہوجاتا۔
نئے قبرستان کا منصوبہ اور دیگر ترقیاتی کام
ان کا کہنا تھا کہ شہر میں ایک نیا قبرستان میمن گوٹھ روڈ پر 2 ماہ میں بنائیں گے، نئی قبرستانوں پر 43 کروڑ روپے خرچ کرنے جا رہے ہیں۔ عظیم پورہ انٹر سیکشن پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، وہاں سگنل کو ختم کرنے کے لیے فلائی اوور بنایا جا رہا ہے۔








