مرغی کی قیمت میں مزید اضافہ، لاہور میں 590 روپے تک فروخت ہونے لگی
لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ
لاہور (ویب ڈیسک) رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں اور سرکاری ریٹ لسٹ میں برائلر کی قیمت 511 روپے مقرر ہے اور صافی گوشت 590 روپے فی کلوگرام فروخت کیا جا رہا ہے۔
قیمتوں کا تجزیہ
صوبائی دارلحکومت میں آج بھی برائلر گوشت 7 روپے فی کلوگرام مہنگا ہوگیا جس کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 511 روپے کی بلند ترین قیمت پر جا پہنچی۔ لیکن سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس مارکیٹ میں صافی گوشت 580 سے 590 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
دکانداروں کی رائے
اس حوالے سے دکانداروں کا کہنا ہے کہ زندہ برائلر کی سپلائی کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے، سرکاری ریٹ 325 روپے ہے لیکن فارم سے سپلائی 330 روپے تک ہو رہی ہے۔ فارمر کا کہنا ہے کہ پیداواری لاگت میں اضافہ ہو چکا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے ٹرانسپورٹیشن اخراجات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پر بحث
لاہور میں ایک چینی اور دوسرا مرغی کی قیمتوں پر ہاتھ اکثر ہلکا رکھا جاتا ہے۰ آخر کیوں؟ https://t.co/XwbMhSaFfW
— Muzzammil Aslam (@MuzzammilAslam3) March 14, 2026
پی ٹی آئی رہنما کا سوال
اس اضافے پر پی ٹی آئی رہنما مزمل اسلم نے سوال کیا کہ "لاہور میں ایک چینی اور دوسرا مرغی کی قیمتوں پر ہاتھ اکثر ہلکا رکھا جاتا ہے، آخر کیوں؟"








