چین نے ایرانی اسکول پر حملے میں شہید طالبات کے والدین کے لیے 2 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کر دیا

چین کا ایران کو امداد

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے ایران کے سکول پر امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی طالبات کے والدین کے لیے 2 لاکھ ڈالرز عطیے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، سلمان اکرم راجہ

چینی ریڈ کراس کا اقدام

’’العربیہ اردو‘‘ نے چین کی وزارتِ خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ چینی ریڈ کراس سوسائٹی ایرانی ہلالِ احمر سوسائٹی کو ہنگامی انسانی امداد بالخصوص شہید طالبات کے والدین سے تعزیت اور معاوضے کے لیے 200,000 ڈالرز عطیہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر آئی ایم ایف کا رد عمل

بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی

وزارت کے ترجمان گو جیاکون نے ایک نیوز بریفنگ کے دوران اس مہلک حملے کو بین الاقوامی انسانی قانون کی سخت خلاف ورزی قرار دیا۔ ’’اے پی پی‘‘ کے مطابق انہوں نے کہا کہ سکولوں اور بچوں پر حملے بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی اور انسانی ضمیر و اخلاقیات کی زیریں سطح سے بھی دور ہیں۔ چین اس مشکل وقت میں ایرانی عوام کی مدد کے لیے انسانی ہمدردی کے جذبے سے ضروری امداد فراہم کرنے کو تیار ہے۔

ایران کا الزام

ایران نے امریکہ اور اسرائیل پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے جنگ کے پہلے دن تہران کے جنوب میں واقع سکول پر مہلک میزائل حملہ کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...