100 باتوں کی ایک بات، جو دبائے نہ دبے گی، نریندر مودی امریکہ کے آ گے سرینڈر ہو گیا ہے: راہول گاندھی
راہول گاندھی کا وزیر اعظم مودی پر الزام
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں کانگریس کے رہنما اور پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا کے قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ کے آگے مکمل طور پر سرینڈر کردیا ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ عوام کو ایل پی جی سلنڈر حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی توڑ پھوڑ کیس؛ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما امتیاز شیخ کی عبوری ضمانت منظور کر لی
لکھنئو میں تقریب کا خطاب
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق راہول گاندھی نے ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنئو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 100 باتوں کی ایک بات، نریندر مودی سرینڈر ہوگیا ہے۔ انہوں نے اس تقریب کی ایک ویڈیو فوٹیج ’’ایکس‘‘ پر بھی شیئر کی ہے اور ساتھ ہی پارلیمنٹ میں اپنے ساتھ ہونے والے سلوک کا بھی ذکر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ترلائی دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، شہدا کی تعداد 34 ہو گئی
پارلیمنٹ میں بیان
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا، "میں نے پارلیمنٹ میں کہا کہ مودی حکومت نے بھارت کی توانائی سیکیورٹی سے سمجھوتہ کیا ہے تو مائیک بند کر دیا گیا۔ میں نے مودی جی کا نام ایسپٹین فائل میں ہونے کا جیسا ہی ذکر کیا، مائیک بند کر دیا گیا۔"
یہ بھی پڑھیں: اکثر ریسٹ ہاؤس میں کئی کئی دن قیام کرتی، نا جانے دفتر والوں کو کیا سُوجھی ڈگریوں کی جانچ پڑتال کرنے لگے، شوکاز نوٹس دیا گیا تو غائب ہوگیا، پھر کبھی نہ پلٹا
ہردیپ سنگھ پوری کا ذکر
انہوں نے اپنی پوسٹ میں پیٹرولیم کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری کا بھی ذکر کرتے ہوئے لکھا، "میں نے ہردیپ سنگھ پوری اور ایپسٹین سے متعلق سوال اٹھائے تو مائیک بند کر دیا گیا۔" راہول گاندھی نے اپنی پوسٹ کا اختتام اس جملے پر کیا 100 باتوں کی ایک بات، جو دبائے نہ دبے گی، نریندر مودی سرینڈر ہوگیا ہے۔
عالمی صورت حال کا ذکر
The world has entered a volatile phase. Stormy seas lie ahead.
India’s oil supplies are under threat, with more than 40% of our imports transiting the Strait of Hormuz. The situation is even worse for LPG and LNG.
The conflict has reached our backyard, with an Iranian warship…
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) March 5, 2026








