وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان رجیم کے ایک اور جھوٹ کا پردہ فاش کر دیا

افغان طالبان کی جھوٹ کا پردہ فاش

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان طالبان رجیم کی نام نہاد وزارت دفاع کا بے بنیاد جھوٹ و پروپیگنڈا ایک مرتبہ پھر سے بے نقاب ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: چاند پر خلابازوں کے فضلے کا کیا کیا جائے؟NASA نے حل بتانے والے کیلئے بھاری رقم کی پیشکش کردی

افغان طالبان کے دعوے بے بنیاد ہیں

افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاکستانی پوسٹوں پر قبضوں کے دعوؤں اور نقصانات کے پیش کردہ اعشاریوں میں بالکل بھی صداقت نہیں، یہ افغان عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے گھڑی گئی جھوٹی کہانیاں ہیں جو پہلے سے ہی دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والے افغان طالبان رجیم کی وجہ سے تکلیفیں اٹھارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دھی رانی پروجیکٹ کا ویب پورٹل تیار،ہیلپ لائن پر بھی رابطہ ممکن،کس عمر کے سائلین شمولیت کے اہل ہیں ؟ جانیے

وزارت اطلاعات کا وضاحت نامہ

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت اطلاعات و نشریات افغان طالبان اور ان کی پراکسی فتنہ الخوارج کے نقصانات پر بروقت و باقاعدگی سے تفصیلات پیش کر رہی ہے جہاں ضروری ہو وہاں ساتھ تصاویر اور ویڈیو بھی میڈیا کو فراہم کی جا رہی ہے اور افغان طالبان رجیم کی طرح جھوٹے پروپیگنڈے کا سہارا نہیں لیا جا رہا۔

دہشت گردوں کے ٹھکانے نشانہ بنائے جا رہے ہیں

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی مصدقہ اطلاعات میڈیا کو بروقت فراہم کی جا رہی ہیں۔ افغانستان طالبان رجیم کے بار بار کئے جانے والے جھوٹے دعوے ایک دیوانے کا خواب ہیں جو صرف افغان طالبان رجیم اور بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر موجود ہیں اور حقیقت سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...