امریکی سینٹکام کا ایران کے خارگ جزیرے پر بڑے پیمانے پر حملے کا دعویٰ، 90 فوجی اہداف تباہ کرنے کا اعلان

امریکی سینٹرل کمانڈ کا دعویٰ

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی افواج نے ایران کے خارگ جزیرے پر بڑے پیمانے پر اور انتہائی درست حملہ کرتے ہوئے 90 سے زائد فوجی اہداف کو تباہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے: ترجمان پاک فوج

حملے کی تفصیلات

سینٹکام کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک مختصر بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ رات کیے گئے حملے کو بڑے پیمانے پر درستگی کے ساتھ کیا گیا حملہ قرار دیا گیا ہے۔ امریکی افواج نے کارروائی کے دوران ایرانی بحری بارودی سرنگوں کے ذخیرہ گاہوں، میزائل ذخیرہ کرنے والے بنکروں اور متعدد دیگر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملہ، بھارتی آرمی چیف کا سری نگر کا دورہ، بھارتی فوج نے مزید 5 کشمیریوں کے مکانات مسمار کر دیئے

خارجی برآمدات پر اثرات

سینٹکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 90 سے زائد ایرانی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، تاہم حملے میں جزیرے کے تیل کے بنیادی ڈھانچے کو محفوظ رکھا گیا۔

دوسری جانب ایک ایرانی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے کے باوجود خارگ جزیرے سے تیل کی برآمدات معمول کے مطابق جاری ہیں اور تیل کمپنیوں کی سرگرمیاں بلا تعطل جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں گندم کے پیداواری مقابلے 26-2025 کا اعلان، جیتنے والے کاشتکاروں کے لئے انعامات مقرر

خارگ جزیرے کی اہمیت

واضح رہے کہ خارگ جزیرہ ایران کی تیل برآمدات کے لیے انتہائی اہم مرکز سمجھا جاتا ہے اور خلیج فارس میں ایرانی تیل کی بڑی مقدار اسی جزیرے کے ذریعے عالمی منڈی تک پہنچتی ہے۔

سینٹرل کمانڈ کا ٹوئٹ

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...