زمین ، فضا اور سمندر میں ناکامی کے بعد خلا میں بھی بھارت کی ناکامیوں کی داستان سامنے آ گئی
بھارت کی ناکامیوں کا سلسلہ
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) زمین، فضا اور سمندر میں ناکامی کے بعد خلا میں بھی بھارت کی ناکامیوں کی داستان۔ بھارت کے مقامی نیویگیشن سیٹلائٹ نظام NavIC کے اہم سیٹلائٹ کا ایٹمی کلاک اچانک بند ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹی پی خارجیوں کے مستند دہشت گرد کیمپوں پر پاکستان کی کارروائی کا موازنہ بھارت کے بہاولپور و مریدکے حملوں سے کرنا سراسر غلط اور غیر مناسب ہے، خواجہ آصف
تکنیکی مسائل کا شکار NavIC
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق GPS کے متبادل کے طور پر پیش کیا جانے والا NavIC مسلسل تکنیکی مسائل کا شکار ہے۔ اس نظام کو آسمان میں بھارت کی آنکھیں قرار دیا جاتا ہے۔ سیٹلائٹ کی خرابی کے بعد NavIC مطلوبہ آپریشنل حد سے نیچے گر گیا، نیویگیشن نظام کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوگئی۔ سنگین خرابی نے بھارت کی مقامی نیویگیشن صلاحیت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ اس واقعے نے بھارت کے ٹیکنالوجی کے میدان میں دعوؤں کی قلعی کھول دی، جس سے عالمی سطح پر سبکی اور ساکھ کو نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے راوی میں مبینہ طور پر خاتون نے 2 بچوں کے ساتھ چھلانگ لگا دی
دفاعی نیویگیشن منصوبے پر اثرات
بھارتی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دفاعی اور اسٹریٹجک نیویگیشن منصوبہ بھی دباؤ میں ہے۔ سیٹلائٹ ناکامی نے خلائی پروگرام کی کارکردگی پر نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمت میں کتنے روپے کمی متوقع ہے؟ صارفین کیلئے خوشخبری
پچھلی ناکامیاں
اس سے قبل بھارت کا خلائی پروگرام بھی رسوائی کی تاریخ رقم کر چکا ہے۔ بی بی سی کا کہنا ہے کہ جنوری میں بھارت کی پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل (PSLV C62) آندھرا پردیش کے اڑان کے دوران ناکام ہوگئی۔ یہ بھارت کے مانگے تانگے کے خلائی پروگرام کی 2021 کے بعد پانچویں بڑی ناکامی تھی۔
انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن کی بدترین ناکامیاں
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن کی بدترین ناکامیاں - 2021 سے اب تک 16 سیٹلائٹس راکھ بن چکے ہیں۔








