سعودی عرب میں چند روز پہلے اڈے کو نشانہ بنایا گیا تھا، حملے میں طیاروں کو نہ نقصان ہوا نہ وہ تباہ ہوئے، 5 میں سے 4 طیارے ٹھیک اور مکمل فعال ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرمپ کا جعلی میڈیا پر تنقید

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک بار پھر جعلی میڈیا نے غلط خبریں پھیلائیں، سعودی عرب کے ہوائی اڈے سے متعلق گمراہ کن خبر چلائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بدقسمتی سے پہلی بار ہماری تھی، آتا جاتا کچھ تھا نہیں، خوب بے عزتی ہوئی، مجبوراً بریف کرنا پڑا، گلہ خراب ہونے کی ساتھ ایکٹنگ کیساتھ بریفنگ شروع کی

سعودی عرب میں حملے کی تفصیلات

تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اصل میں سعودی عرب میں چند روز پہلے اڈے کو نشانہ بنایا گیا تھا، حملے میں طیاروں کو نہ نقصان ہوا نہ وہ تباہ ہوئے، پانچ میں سے 4 طیارے ٹھیک ہیں اور مکمل فعال ہیں۔ نیو یارک ٹائمز اور وال اسٹریٹ جرنل غلط خبریں پھیلا رہے ہیں، جعلی میڈیا چاہتا ہے کہ ہم یہ جنگ ہار جائیں، کسی بھی صورت میں آبنائے ہرمز جلد کھول دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا اسمبلی، لیگی رکن صوبیہ شاہد آرمی چیف کی تصویر لے آئیں، اجلاس ملتوی کردیا گیا

ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش

دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی کوششوں کے پیش نظر کئی ممالک امریکا کے ساتھ مل کر اس اہم سمندری راستے کو کھلا اور محفوظ رکھنے کے لیے جنگی جہاز بھیجیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے ہر ضلع کے لیے کارڈیک لیب پراجیکٹ کا آغاز، علاج کی سہولت دہلیز پر فراہم کرنے کا وعدہ ضرور نبھائیں گے: وزیر اعلیٰ مریم نواز

ایران کے ممکنہ اقدامات کا جواب

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی ممکنہ کارروائیوں سے متاثر ہونے والے ممالک، خصوصاً وہ ریاستیں جن کی تجارت آبنائے ہرمز سے گزرتی ہے، امریکا کے ساتھ مل کر اس راستے کے تحفظ کے لیے بحری بیڑے تعینات کریں گی۔ امریکا پہلے ہی ایران کی فوجی صلاحیت کو مکمل طور پر تباہ کر چکا ہے، تاہم ایران اب بھی ڈرون حملے، بارودی سرنگیں بچھانے یا قریبی فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے ذریعے اس آبی گزرگاہ کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

عالمی تعاون کی ضرورت

ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک بھی اس صورتحال کے پیش نظر اپنے جنگی جہاز علاقے میں بھیجیں گے تاکہ آبنائے ہرمز کو کسی بھی ممکنہ خطرے سے محفوظ رکھا جا سکے۔ اس دوران امریکی افواج ساحلی علاقوں پر شدید بمباری جاری رکھیں گی اور ایرانی کشتیوں اور جہازوں کو پانی سے باہر نکالنے کے لیے کارروائیاں کرتی رہیں گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...