راولپنڈی میں شوہر سے ناراضی پر گھر آئی ہوئی لڑکی کو بھائی نے فائرنگ کر کے قتل کردیا
خاندانی تنازعہ میں قتل
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شوہر سے ناراضی پر گھر آئی ہوئی لڑکی کو بھائی نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 3 الگ الگ کارروائیاں، بھارتی سپانسرڈ 7 خوارج ہلاک
واقعہ کی تفصیلات
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ مندرہ کے علاقے ڈھوک مقدم میں بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کر دیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو رضاکار اور پولیس حکام پہنچے جنہوں نے قانونی ضوابط مکمل کرکے لاش کو ورثا کے حوالے کردیا جبکہ واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے والد ملازم حسین کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اس بار ہتھیار ساتھ لائیں گے اور ہم بھی ٹھوکیں گے” علی امین گنڈا پور کی دھمکی
مقتولہ کی پس منظر
مقدمہ متن میں لکھا گیا ہے کہ 4 ماہ قبل بیٹی فرحت شاہین کی شادی محمد عثمان کے ساتھ ہوئی، 9 مارچ کو بیٹی کسی وجہ سے گھر سے چلی گئی جس کے بعد اغواء کا مقدمہ بھی درج کرایا اور پھر 11مارچ کو بیٹی بازیاب ہوئی، بیٹی خاوند سے ناچاقی کی وجہ سے والدین کے گھر ہی رہائش پذیر تھی۔
یہ بھی پڑھیں: چہرے پر غصہ تھا مگر خاموش رہے، بات آئی گئی ہو گئی، اندر کا قانون دان جاگ چکا تھا، نئے پیٹرن پر فیصلے لکھنے پڑے، پھر سے دن رات کی محنت۔
حادثے کا وقوع
صبح بیٹا ارسلان گھر آیا، بیٹی فرحت شاہین سے گھر سے چلے جانے پر تلخ کلامی کی۔ ارسلان نے پستول سے فرحت شاہین کے چہرے اور ٹانگ پر گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں فرحت شاہین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
گواہوں کی موجودگی
مدعی نے بتایا کہ واقعہ اہلیہ ریحانہ بی بی، بیٹے فیضان احمد اور بیٹی زیبا شاہین جبکہ مسرت شاہین نے بھی دیکھا۔








