افلاطون کی کتاب ”ری پبلک“ میں تاجر حکمران بننے سے تباہی آتی ہے اور ارسطو کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کو اپنا ذاتی ملازم بنا لیتے ہیں

مصنف کی معلومات

مصنف: رانا امیر احمد خاں
قسط: 335

یہ بھی پڑھیں: دورۂ سری لنکا کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے

جنرل پرویز مشرف کی گریز

اس پر مستزاد یہ کہ جنرل پرویز مشرف سے جنہیں میاں محمد نواز شریف نے خود سینئر جرنیلوں کو نظرانداز کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف مقرر کیا تھا، کارگل کی جنگ کے مسئلہ پر ناراضگی کا نیا پھڈا ڈال لیا۔ امریکی بلاوے پر صدر کلنٹن سے ملاقات کے بعد وہیں سے کارگل کی جنگ بند کرنے اور کارگل محاذ سے فوج کی واپسی کا حکم صادر کر دیا۔ افسوس حکمران کشمیر کا مسئلہ حل کروانے میں ناکام رہے ہیں ورنہ سیٹو، سنیٹو جیسے معاہدوں میں امریکی حلیف بننے اور افغانستان پر امریکی حملے کے وقت بھی ایسی ہی شرائط کے مطابق امریکہ سے کشمیر کے مسئلہ کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کروانے کی گارنٹی حاصل کی جانی چاہئے تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مودی حکومت پر رافیل ڈیل میں کرپشن اور فراڈ کے الزامات کی دوبارہ گونج

وزیراعظم جہانگیر کرامت کا استعفیٰ

پیشتر ازیں وزیراعظم جہانگیر کرامت سے ان کے نیشنل سیکورٹی کونسل کے قیام کے ضمن میں ایک بے ضرر بیان پر ان سے زبردستی استعفیٰ لیکر پاک فوج کو ناراض کر چکے تھے۔ بالآخر جنرل پرویز مشرف کو سری لنکا کے دورے پر ہونے کے دوران سبکدوش کیے جانے کے فیصلے اور کور کمانڈروں کی جانب سے جنرل پرویز مشرف کی برطرفی کے فیصلے کو ماننے سے انکار، دونوں اقدامات گرفتاری اور چوتھے مارشل لاء 12 اکتوبر 1999ء کے نفاذ کا باعث بنے۔

یہ بھی پڑھیں: سمجھوتہ ایکسپریس کیس میں ملزمان کی بریت بھارت کی دہری پالیسی کی مثال ،شدید مذمت کرتے ہیں:پاکستان

نواز شریف کی واپسی

میاں محمد نوازشریف کے سعودی حکمرانوں کے ساتھ درپردہ رابطے اور ان کی خواہش پر سعودی حکمرانوں کی کاوشوں سے پاکستان کے اس وقت کے فوجی حکمران جنرل مشرف نے نوازشریف کو معاف کر دیا اور نوازشریف اپنی پوری فیملی سمیت 10 سالہ معاہدہ کے تحت پاکستان چھوڑ کر سعودی عرب جدہ میں جا مکین ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے اندر اختلافات سے متعلق شوکت یوسفزئی کا بیان

نواز شریف کا تیسرا دور

نواز شریف 2013ء میں تیسری دفعہ وزیراعظم پاکستان بنے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے معروف ترین فیشن ڈیزائنر کے خلاف افسوسناک الزام کے تحت مقدمہ درج

فوج اور سیاست

میں تو قائداعظم کی مسلم لیگ کا ایک ادنیٰ سا جدی پشتی مسلم لیگی کارکن ہوں، کبھی کسی دوسری جماعت کا پرائمری ممبر بھی نہیں رہا لیکن ملک و قوم کے مفاد اور جمہوریت کے فروغ و استحکام کے لیے سمجھتا ہوں کہ پاکستان کی عظیم فوج اور اس کے جرنیلوں سے لڑائی نہیں بنتی۔

اس فوج کے ساتھ جس نے 7 گنا بڑے دشمن بھارت کی پیہم ریشہ دوانیوں اور اس کے ساتھ جنگوں کے باوجود پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، لازوال قربانیاں دی ہیں اس کے ساتھ لڑائی، بغض اور دشمنی پال لینا اور اپنے اقتدار کے لیے دشمن حلقوں کے ساتھ پینگیں بڑھانا اور سب سے بڑھ کر اس فوج کے خلاف بیانیہ اختیار کرکے اسے کمزور کرنا جو کہ جنرل مشرف کے جانے کے بعد گزشتہ 16 سالوں سے خود کو پاکستان کی سیاست پر شب خون مارنے سے گریز کیا ہے، کی تعریف کی جانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ہماری جدوجہد کبھی کمزور نہیں پڑے گی ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘۔۔۔وزیر داخلہ کا پیغام

عوام کی رائے

میری رائے میں آج بھی عوام پاک آرمی سے پیار کرتے ہیں اور کرپٹ جرنیلوں سے نفرت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میوزک گروپ نے عجمان میں متحدہ عرب امارات کا 54 واں قومی دن عید الاتحاد منایا

افلاطون اور ارسطو کی درس

عظیم یونانی فلاسفر افلاطون اپنی کتاب ”ری پبلک“ میں لکھتے ہیں کہ جب کوئی تاجر حکمران بنتا ہے تو تباہی آتی ہے۔ تاجر حضرات حکومت کو تجارت کی طرح چلاتے ہیں۔ افلاطون کے شاگرد اور سکندر اعظم کے استاد ارسطو نے اپنی کتاب ”پولیٹکس“ کی بک تھری میں لکھا ہے کہ کاروباری امراء کے حکومت میں آنے کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ تاجر حضرات سرکاری ملازموں کو بھی اپنا ذاتی ملازم بنا لیتے ہیں۔

یہ معاملہ جب انہیں ایک دفعہ حکومت کا چسکہ پڑ جاتا ہے تو وہ اسے اپنی ذاتی ملکیت سمجھنے لگتے ہیں اور جب وقت آنے پر حکومت ان سے چھن جاتی ہے تو انہیں ایسا لگتا ہے جیسے ان سے ان کی ملکیت کوئی فیکٹری یا ان کی خاندانی وراثت ان سے چھین لی گئی ہے۔ افلاطون اور ارسطو کی حقیقت پر مبنی اس فلاسفی کا عملی نمونہ ہم پاکستان میں اقتدار کے کھلواڑ میں آج تک دیکھتے چلے آ رہے ہیں।

نوٹ

یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...