ایران کے خلاف فوجی کارروائی دراصل ’’مسیحا کی واپسی‘‘ کی راہ ہموار کر رہی ہے: نیتن یاہو
اسرائیل کے وزیر اعظم کا بیان
تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ’’ایران کیخلاف فوجی کارروائی دراصل ’مسیحا کی واپسی‘ کی راہ ہموار کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے
ایونجلیک مسیحی حلقوں کی سرگرمیاں
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی ایونجلیک مسیحی حلقوں کے خصوصی دعائیہ اجتماعات میں شرکت جاری ہے تو دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کی فوجی کارروائی دراصل ’’مسیحا کی واپسی‘‘ کی راہ ہموار کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کہیں اور منتقل کیا جا رہا ہے ۔۔؟جیل ذرائع نے حقیقت بتا دی
امریکی فوج کی مذہبی حمایت
اس سے قبل امریکی فوج میں دعوے سامنے آئے تھے کہ صدر ٹرمپ کو روحانی طور پر منتخب کیا گیا ہے اور فوجیوں کو مذہبی تقریبات اور دعاؤں کے ذریعے حوصلہ دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لبنان میں پیجرز حملوں کی اجازت دی تھی: اسرائیلی وزیراعظم کا اعتراف
ایران کے خلاف مذہبی جنگ کا پروپیگنڈا
ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کا مذہبی جنگ کا پروپیگنڈا جاری ہے جس نے عالمی میڈیا اور ماہرین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملے کو مذہبی اور بائبل کے تناظر میں پیش کیا ہے جس سے عالمی سطح پر بحث چھڑ گئی ہے۔
ماہرین کی رائے
ماہرین کا کہنا ہے کہ جب جنگ کو مقدس اصطلاحات میں بیان کیا جائے تو سیاسی سمجھوتہ مشکل ہوجاتا ہے۔








